شہباز گل کی مریم نواز کا جعلی خط شیئر کرنے پر معذرت

March 19, 2019

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے جعلی خط کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے معذرت کرلی۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہناتھا کہ ایک سینئر صحافی کی طرف مریم نواز کے حوالے سے خط ملا تھا جس کی بعد میں مریم نواز نے تردید کی۔

شہباز گل نے بتایا کہ جب ان کی ٹیم نےصحافی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ خط درست ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ اگریہ خط درست نہیں تو انہیں افسوس ہے اور وہ معذرت خواہ ہیں کہ یہ خط شیئر کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سچ پرمبنی خبروں کی ترسیل پر یقین رکھتے ہیں۔