حافظ نعیم نے شہدا ءکے گھروں پر جاکر تعزیت کی

March 19, 2019

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے جہانداد کے چچا اور اریب احمد کے والد سے گھروں پر جا کر تعزیت کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے لیے دعائے مغفرت ، درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔ اس موقع پر لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا سانحہ اور دہشت گردی کی واردات ہے ۔ پوری قوم ورثا کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اس موقع پر امیر ضلع گلبرگ فاروق نعمت اللہ ، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، نصرت اللہ ، محمود حامد ،حسین عباس مدنی، معین عباس مدنی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔