وزیراعلیٰ سندھ ،کراچی کے شہریوں اریب، محمد علی اور جہانداد علی کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے گھروں پر گئے

March 19, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے کراچی کے شہریوں سید اریب، محمد علی اور سید جہانداد علی کی رہائشگاہ پر جا کر انکے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی دردناک واقعہ تھا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ وزیر بلدیات سعید غنی بھی تھے ۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سب سے پہلے سید اریب احمد کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے سیداریب کے والد سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اسکے بعد وزیراعلیٰ سندھ 3 ڈی کے علاقے میں محمد علی کے لواحقین ذیشان رضا، انکے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی سے نیوزی لینڈ سانحہ میں شہید ہونے والے محمد علی کے وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے تعزیت کی۔