بی آئی ایس پی کی سہ ماہی قسط 5 ہزارکر دی گئی

March 19, 2019

کوئٹہ (پ ر)ڈائریکٹر جنرل بلوچستان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کےپریس ریلیز کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط ( اکتوبر ،دسمبر 2018 ) پانچ ہزار روپے کردی گئی ہے ۔ رقم وصول کرتے وقت بی آئی ایس پی بینیفشری اس بات کی تسلی کریں کہ پورے 5000/- روپے وصول کرلئے ہیں رقم وصول کرتے وقت دکاندار /POS ایجنٹ سے رسید ضرور حاصل کریں کم رقم ،رسید نہ ملنے یا کسی قسم کی خرد برد /فراڈ کی صورت میں متعلقہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تحصیل آفس سے رابطہ کریں ۔