بلوچستان کے وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ

March 19, 2019

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

بلوچستان بار کونسل کی کال پر بائیکاٹ کے باعث وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔

بار کونسل کے اعلامیے کے مطابق بائیکاٹ لورالائی بار کے رکن صادق علی زئی کے خلاف لورالائی میں پولیس کی جانب سے بلاجواز مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وکلاء کے بائیکاٹ کےباعث سائلین کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔