بھارت خطے میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے،ضیا عباس

March 20, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں اس بارے میں منفی تاثر پید ا کر کے امریکا اور اس کے اتحادی پاکستان کو غیر محفوظ کرنا چاہتے ہیں، پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات بے بنیاد ہیں، خطے میں دہشت گردی کے فروغ کا اہم کردار بھارت ہے۔