آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سےبحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈرکی ملاقات

March 20, 2019

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےبحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔اس موقع پر بحرین کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےہونے والی اس ملاقات میں خطے کی سیکورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پیشہ وارنہ امور بھی زیر غور لائے گئے۔دونوں سربراہان کا فوجی تعاون بڑھانے کا اتفاق ہوا ہے۔