مقبوضہ کشمیر میں استاد کی پولیس حراست میں شہادت پر احتجاج

March 20, 2019

سرینگر (جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد مقبوضہ وادی میں مظاہروں کی نئی لہر سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی تحقیقات کے دوران سوال جواب کے دوران ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ 28 سالہ رضوان اسد کے اہلخانہ نے بھی خبر کی تصدیق کی۔نوجوان استاد نے کیمسٹری میں اعلیٰ تعلیم حاصل رکھی تھی اور نجی اسکول میں پڑھایا کرتا تھا۔نوجوان کی شہادت کی خبر ملتے ہی مظاہرین نے مختلف علاقوں میں پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ سری نگر کے کئی حصوں میں دکانیں بند رہیں۔پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے ،جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے آوانتی پورا ہی کے رہائشی رضوان اسد کو گزشتہ ہفتے بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے فروری میں کالعدم قرار دیے جانے والی جماعت اسلامی کشمیر کے خلاف کریک ڈاؤن میں حراست میں لیا تھا۔