دہشتگردی کیس کافیصلہ محفوظ

March 20, 2019

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین راولپنڈی کے جج عبدالرحیم نے بارود برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار ملزمان کے مقدمہ میں حتمی بحث سن کر فیصلہ محفوظ کرلیا جو بائیس مارچ کو سنائے جانے کا امکان ہے، سی ٹی ڈی پولیس نے بارود اور دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد ہونے پر ابوبکر صدیق وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود کیس کے ملزمان محبوب احمد وغیرہ کیخلاف ایک گواہ قلمبند کر کے بائیس مارچ، تھانہ چونترہ میں درج پولیس مزاحمت اور قتل کیس کے ملزمان محمد راشد وغیرہ کیخلاف دو گواہ قلمبند کر کے 25مارچ اور تھانہ صدر بیرونی میں درج قتل اور دہشت گردی کیس کے ملزم ارشد بھٹی کیخلاف ایک گواہ قلمبند کر کے 27مارچ کو مزید شہادتیں پیش کرنے کا حکم دیا۔