کوئٹہ، یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا جائیگا

March 20, 2019

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ سمیت ملک بھر میں یوم پاکستان 23مارچ کو روایتی جوش و جذبہ اور شایان شان طریقے کے ساتھ منایا جائے گا اس موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے ۔23مارچ کو نماز فجرکے بعد ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی اس دن کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ریڈیو پاکستان ،پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کیے جائیں گے جس میں یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔