رنگوں کا تہوار’ہولی‘آج منایا جارہا ہے

March 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار 'ہولی بھرپور جوش و خروش سے منارہی ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں جہاں جہاں ہندو برادری کے افراد رہائش پذیر ہیں وہاں ہولی کی خوشیاں منائی جارہی ہیں، تھر کا صحرا بھی ہولی کے رنگوں میں رنگ گیا ہے۔

ہولی کو 'رنگوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، اس تہوار کے موقع پر ہندو برادری کے افراد ایک جگہ جمع ہوتےاور ایک دوسرے کے چہروں پر غلال لگاتے اور رنگ پھینکتے ہیں۔

ایک دوسرے کو تحفے تحائف بھی پیش کئے جاتے ہیں جبکہ گھروں پر تقاریب کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

ہندو براردی ہر سال اپنا تہوار جوش و خروش سے مناتے ہیں،خوشی کے اس موقع پر اگر میٹھا نہ ہو تو یہ ممکن نہیں،تہوار پر لوگ ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے نظر آتے ہیں۔

اس موقع پر حکومت پاکستان اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد پیش کی جارہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پیغام میں ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد پیش کی اور لکھا کہ سب مل کر امن اور خوشیوں کا پیغام پھیلاتے ہیں۔


وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی ہندو برادری کے رنگا رنگ تہوار ہولی کی مبارک باد دی۔