شیخ رشید احمد کے بارے میں (ڈمی) زرداری کے اہم انکشاف آج ”خبرناک“ میں دیکھیں

March 21, 2019

کراچی (جنگ نیوز) جیونیوز کے پروگرام ”خبرناک“ میں (ڈمی) آصف علی زرداری اور گلوکار خلیل حیدر مہمان ہوں گے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ خان صاحب کو مونچھ اور پیسے والا ہر شخص ڈاکو لگتا ہے۔ اُنہوں نے شیخ رشید کے بارے میں بھی اہم انکشاف کئے۔ اُنہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی والے پیشیاں ہی بھگتیں گے قید نہیں۔ شو کے دوران جن دیگر موضوعات پر گفتگو ہوگی اُن میں ”پرانے کپڑے اور نیا جہاز، مالی یا فالودے والے کا اکاؤنٹ بے نامی ، بھولے کی سادگی اور زمانے کی ٹھوکریں“ شامل ہیں۔ سیگمنٹ ”دردناک “ میں نیک نام احتساب کی اندرونی کہانی بھی پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ گیت ”نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں“ کے ذریعے خلیل حیدر کی واپسی بھی ہوگی۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔