کابل میں دھماکا، 6 افراد ہلاک

March 21, 2019

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔

افغان وزارت صحت کے حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے میں 6 افراد ہلاک اور 23زخمی ہوئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کابل میں کارتہ سخی کے علاقے میں 3 مارٹر گولے گرے جس کی وجہ سے یہ ہلاکتیں ہوئیں۔

افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔