20 کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

March 21, 2019

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو کی نیب پیشی کےموقع پر اسلام آباد میں احتجاج کا معاملہ عدالت پہنچ گیا۔

پیپلز پارٹی کےگرفتار 20 افراد جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیے گئے،گرفتار کارکنوں کو چار اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ جب تک مقدمے کا چالان پیش نہیں ہوتا ملزمان اسی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پانچ پانچ افراد کو ٹولیوں کی صورت میں عدالت لایا گیا۔