مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز نے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

March 22, 2019

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کے دوران 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

بھارتی فورسز نے ضلع بانڈی پورہ میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

قابض انتظامیہ نے بانڈی پورہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔

بھارتی فورسز نے ضلع بانڈی پورہ اور بارہ مولا کے کئی علاقوں کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔