ہولی کی تقریبات،ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

March 22, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ) ہولی کے حوالے سے گزشتہ روز مندروں میں ہندو برادری نے تقریبات منعقد کیں جبکہ اس سلسلے میں بڑی تقریب کرشنا مندر راوی روڈ میں ہوئی ۔ اس موقع پر ہندو برادری نے ایک دوسرے پر رنگوں کی برسات کی مندر میں پوجا پاٹ کیا گیا اس سے قبل سانحہ نیوزی لینڈ کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ مندر میں امن شانتی کے ٹل بجائے گئے بعدازاں ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔