ملائیشین وزیراعظم کیلئے نشان پاکستان کا اعزاز، عمران کو کتاب اور کار کا تحفہ دیا

March 23, 2019

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر‘ایجنسیاں )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو پاک ملائیشیا برادرانہ تعلقات اور پائیدار دوستی کے فروغ کے لئے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ”نشان پاکستان“ عطا کیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعہ کو ایوان صدر میں تقسیم اعزاز کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی‘ملائیشیا کے وزیر اعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کے ہمراہ ایوان وزیر اعظم کے سامنے سبزہ زار میں صنوبر کا پودابھی لگایا ۔ دریں اثناءمہاتیر محمد نے عمران خان کو "پروٹون" کار تحفے میں دی۔مہا تیر محمد نے سرمایہ کاری سے متعلق کانفرنس میں عمران خان کو گاڑی کی چابی پیش کی جبکہ مہاتیرمحمد نے عمران خان کو تحفے میں کتاب بھی دی ہے۔ کتاب میں انسداد کرپشن کے طریقے بتائے گئے ہیں ۔