نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کا بائیکاٹ کرینگے، خورشید شاہ

March 23, 2019

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما پاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے۔