انٹونیوگوٹریس کی عبادت گاہوں کو محفوظ بنانے کی اپیل

March 23, 2019

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹو نیو گوٹریس نے نیو یارک اسلامک سینٹر کا دورہ کیا اور نمازیوں سے ملاقات کی۔

انہوںنے مسلم کمیونٹی سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے دنیا بھر میں عبادت گاہوں کو محفوظ بنانےکی اپیل کی۔

انٹو نیو گوٹریس نے کہا کہ مساجد سمیت تمام مذہبی مقامات محفوظ پناہ گاہیں ہونی چاہئیں نہ کہ دہشتگردی کے مراکز، عبادت گزاروں کو عبادات کی انجام دہی میں تحفظ کااحساس ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ حملہ ہولناک تو تھا مگر شاید حیران کن نہیں۔ نفرت انگیز تقریر جنگل کی آگ کی طرح پھیلتی ہے۔