بھارتی میڈیا کی شرارت، پاکستان میں چرچ جلانے کی جھوٹی خبر اور تصویریں وائرل کردیں، تحقیق پر پتاچلامصرکی 6سال پرانی تصویریں ہیں

March 24, 2019

لاہور (نیوز ایجنسی) بھارتی میڈیا کی شرارت کرکے پاکستان میں چرچ جلانے کی جھوٹی خبر اور تصویریں وائرل کردیں۔ تحقیق پر پتاچلا کہ یہ مصرکی 6سال پرانی تصویریں ہیں ، نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پرایک ہفتہ قبل ہونےوالےحملوں کےبعدمسلمانوں سےکیاجانےوالااظہاریکجہتی بھارتی اور دنیا کے دیگر ممالک میں رہنے والے شدت پسندوں سے بالکل برداشت نہیں ہو رہا ہے۔بھارتی میڈیانےپاکستان میں چرچ جلانے کی جھوٹی خبر اور تصویریں وائرل کردیں،تحقیق پرپتاچلامصرکی 6سال پرانی تصاویر ہیں۔ویڈیواورتصاویرمیں ایک چرچ کو نذر آتش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔