بھارت کا اصل چہرہ، ہولی پر کرکٹ کھیلنا ہے تو پاکستان جاؤ، گڑ گاؤں میں مسلمان خاندان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد

March 24, 2019

نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) بھارت میں انتہا پسندی ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جب گڑگاؤں میں ہولی کے دن کرکٹ کھیلنے پر مسلمان خاندان پر بد ترین تشدد کیا گیا۔ تقریباچالیس افراد نے مسلمان خاندان پر دھاوا بولتے ہوئے انہیں ڈنڈوں، لوہے کی راڈز، ہاکی اور پائپوں سے مارا اور پاکستان چلے جانے کی دھمکی بھی دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہولی پر کرکٹ کھیلنا ہے تو پاکستان جاؤ‘‘۔بھارتی شہر گڑگاؤں میں گھر کے باہر کرکٹ کھیلنے پر 40 انتہا پسندوں نے ایک مسلمان گھرانے پر دھاوا بول دیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔