لاہور، ٹرک کی ٹکر سے 7 سالہ بچہ جاں بحق

March 24, 2019

لاہورکے علاقہ شاہ عالم چوک میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 7 سالہ بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق شاہ عالمی چوک پر موٹر سائیکل پر سوار ابراہیم اپنے چھوٹے بھائی 7 سالہ احسان کے ہمراہ گھر سے نکلا تو ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی۔

ٹرک سے ٹکر کے نتیجے میں احسان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ابراہیم شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔