کوئٹہ: گھر میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

March 24, 2019

کوئٹہ کے ایک گھر میں گیس لیکج کےباعث دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے کاسی روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ 4 بچے زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب لواحقین کاالزام ہے کہ بولان میڈیکل کمپلیکس کےبرن وارڈ میں ڈاکٹر دستیاب نہیں۔