’اقلیتوں کےمسائل عمران کی حکومت میں حل کی طرف جارہے ہیں‘

March 24, 2019

چیئرمین پاکستان ہندو کونسل رمیش کمارنے کہا ہے کہ اقلیتوں کو درپیش مسائل عمران کی حکومت میں حل کی طرف جارہے ہیں۔

پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہندو بچیوں کی گمشدگی کا نوٹس لے لیا ہے، اقلیتوں کو درپیش مسائل عمران کی حکومت میں حل کی طرف جارہے ہیں۔

ڈاکٹر رمیش کمارنے کہا کہ زبردستی مذہب کی تبدیلی کے خلاف بھی قانون اسی دور حکومت میں بن جائے گا۔

ویڈیو بیان میں رمیش کمارکا کہنا تھا کہ ایسے معاملات ملکوں کے اندرونی مسائل ہوتے ہیں، پڑوسی ملک کی طرف سے مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔