• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے سندھ سے ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 نوعمر ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 نوعمر ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں۔


فواد چودھری کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے بارے میں ایسی اطلاعات ہیں کہ انہیں رحیم یار خان منتقل کیا گیا ہے۔

اس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحقیقات کی جائےاور اگر ایسا ہوا ہے تو بچیوں کو بازیاب کرایا جائے۔


دوسری جانب فواد چودھری نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نےسندھ اور پنجاب حکومت کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اس معاملے پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں۔

فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں ہمارے جھنڈے کا سفید رنگ ہیں اور ہمیں اپنے تمام رنگ عزیز ہیں اور اپنے پرچم کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔

تازہ ترین