کرپشن پر ایس ایچ او تھانہ جاتلی اور 2 کانسٹیبل معطل ، انکوائری کے احکامات

March 25, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے ایس ایچ او تھانہ جاتلی اور 2 کانسٹیبلو ں کو معطل کر دیا۔ترجما ن راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس ایچ او اور اہلکاروں کوکرپشن پر معطل کیا گیا ہے۔ سی پی او نے معطل اہلکاروں کو چارج شیٹ جاری کر کے ان کے خلاف انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔