بھارتی مگ 21کو ایف 16نے نہیں بلکہ جے ایف 17نے مار گرایا تھا، چینی پروفیسر

March 25, 2019

کراچی (نیوزڈیسک) چین کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسرجن ینان نے کہا ہےکہ بھارتی مگ 21کو ایف 16نے نہیں بلکہ جے ایف 17نے مار گرایا تھا۔ بھارتی میڈیا کےمطابق پیپلز لبریشن آرمی کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہا ہےکہ مگ 21 کو زمین سے فضا میں مارنےوالے کسی میزائل سے نہیں بلکہ فضا سے فضا میں نشانہ بنانے والے سسٹم نے ہدف بنایا۔