ڈائریکٹر اقلیتی امور کی مغوی ہندو لڑکیوں کے والدین سے ملاقات، بچیوں کی جلد بازیاب کی یقین دہانی

March 25, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اقلیتی امور ھری رام کشوری لال کی ہدایت پر ڈائریکٹر اقلیتی امور سندھ مشتاق احمد سومرو کی ڈہرکی میں اغوا ہونے والی دو ہندو لڑکیوں کے والدین سے ملاقات کی اور بچیوں کی جلد بازیاب کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اقلیتی امور سکھر امتیاز شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانجھن داس بھی ان کے ہمراہ تھے . ڈائریکٹر اقلیتی امور سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے۔