سوئزرلینڈ کےبرف پوش پہاڑوں پر اسکیئنگ مقابلے

March 25, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


سوئزرلینڈکے برف پوش پہاڑوں پر اسکیئنگ کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ماہر اسکیئرز نے شرکت کی۔

فری رائیڈ ورلڈ ٹور نامی اس مقابلے میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کیلئے بھی اسکیئنگ اور اسنو بورڈنگ کا اہتمام کیا گیا۔

مقابلے کے دوران ماہر کھلاڑیوں نے برف سے ڈھکے بلند پہاڑوں پر اسکیئنگ اور اسنو بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا جنہیں دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی وہاں پہنچی۔

مختلف مقابلوں میں جیتنے والے ماہر کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور میڈلز پیش کیے گئے۔