’مستحکم اور پر امن پاکستان کےعزم پر قائم ہیں‘

March 26, 2019

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مستحکم اور پرامن پاکستان کےعزم پر قائم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چوتھی پاک برطانیہ استحکام کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف نے جیو پولیٹیکل صورتحال کے مختلف پہلوؤں اور خطے کے سیکیورٹی چیلنجز کو اجاگر کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے کے سیکیورٹی چیلنجز کے ساتھ سی پیک سے خطے کی معاشی ترقی پر پڑنے والے اثرات پر بھی بات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اس موقع پر کمانڈر برطانوی فیلڈ آرمی نے بھی ملاقات کی۔

اس ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔