فنکاروں نے دکھی انسانیت کیلئے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کام کیا، ریما

March 26, 2019

پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور فن کارہ ریما خان نے کہا ہے کہ فن کاروں نے ہمیشہ دکھی انسانیت کے لیے بڑھ چڑھ کرکام کیا ہے، مجھے پاکستان سے بہت پیار ملا،میرے فینز میرا سرمایہ ہیں، ان کی ہمیشہ عزت کی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

وہ منگل کو واہگہ بارڈر پر’ میک اے وش‘ نامی پروگرام میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔

فلم اسٹار ریما خان نے دو بچیوں کی خواہش کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کیا۔

حبا اور جویریہ نے پاک افواج اور ریما خان کا شکریہ ادا کیا، ان بچیوں کا تعلق کراچی اور لاہور سے ہے۔

اس موقع پر دونوں بچیاں بہت خوش دکھائی دے رہی تھیں،کیوں کہ وہ بچپن ہی سے پاک آرمی جوائن کرنا چاہتی تھیں۔