پاک آسٹریلیا تیسرا ون ڈے آج ابوظہبی میں ہوگا

March 27, 2019

پاکستان اور آسٹریلیا کا تیسرا ون ڈے آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا ۔

دونوں ٹیمیں شام چار بجے ابوظہبی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، سیریز میں آسٹریلیا کو 0-2 کی برتری حاصل ہے اور سیریز بچانے کے لیے گرین شرٹس کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کے پہلے دو میچ شارجہ میں ہوئے،جن کا نتیجہ ایک سا رہا، یعنی آٹھ وکٹوں سے شکست۔

پہلے میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی ٹیم پاکستان 300کے ہندسے کو چھو نہ پائی اور کینگروز نے ہدف ہنستے کھیلتے پورا کر دیا۔

اب تیسرا ون ڈےآج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا ۔

کپتان شعیب ملک آج کا میچ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں اور جنید خان اور عثمان شنواری کو آج موقع دیے جانے کا امکان ہے۔