شاہ محمود بینظیر انکم سپورٹ کا نام بدلنے کے مخالف

March 31, 2019

وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ذاتی حیثیت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کی مخالفت کردی۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ذاتی حیثیت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کے حق میں نہیں ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی جماعتوں کے کچھ اراکین کی تجویز تھی کہ نام تبدیل کردیا جائے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ جی ڈی اے نے بھی یہ تجویز اس لئے دی کہ پیپلز پارٹی والے اس نام کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ قانونی ہے اس کے آئینی اور قانونی پہلووں کو دیکھنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ڈیل کے قائل ہیں نہ ہی ڈھیل کے۔