بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کریں گے، گورنر سندھ

March 31, 2019

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ نہیں معلوم شاہ محمود قریشی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی کب مخالفت کی، لیکن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کریں گے۔

کراچی میں خواجہ اظہار کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کو کراچی سمیت سندھ بھر کے منصوبوں کا خیرمقدم کرنا چاہیے، یہ رقم این ایف سی سے نہیں کٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کوئی وزیراعظم وزیراعلیٰ کونہیں کہتا کہ مجھے ایئرپورٹ لینے آئیں صوبے کے وزیراعلیٰ کا وزیراعظم کو ایئرپورٹ لینے آناان کا احترام ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو سندھ کے منصوبوں کا خیرمقدم کرنا چاہیے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ حکومت پریشان نہ ہو یہ رقم این ایف سی سے نہیں کٹے گی۔