کراچی: کلفٹن میں منشیات بیچنے والا ملزم گزری سے گرفتار

April 01, 2019

کراچی کے علاقے گزری سے پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا،ملزم کلفٹن کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتا رہا ہے۔

گزری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔

ملزم خالق عرف بابو کے قبضے سے 5 کلو منشیات برآمد کرلی گئی ہے، یہ ملزم عرصہ دراز سے منشیات کراچی لے کر آ رہا تھا۔

ملزم خالق بابو خیبر پختون خوا کا رہائشی ہے۔ملزم خالق کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے جاری ہیں ۔