چین میں دنیا کی سب سے لمبی الیکٹرک بس تیار

April 03, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


چینی کمپنی نے دنیا کی سب سے لمبی الیکٹرک بس تیار کرلی ہے۔

معروف چینی کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی یہ بس 27میٹر لمبی ہے جس میں بیک وقت 250مسافروں کے سوار ہونے کی گنجائش ہے۔

70کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی K12Aنامی یہ بس ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 300کلو میٹر کا سفر طے کرسکتی ہے۔

بس کی تعارفی تقریب شینزین میں واقع کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئیجو کہ جلد مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کردی جائے گی۔