لاہور میں 8 سال بعد پنجاب گیمز کا آغاز

April 04, 2019

لاہورمیں 8سال بعد پنجاب گیمز کا آغاز تو ہو گیا مگر بدانتظامی نے تقریب کا مزہ کرکرا کر دیا،پنجاب گیمز کا افتتاح تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تاخیر سے ہوا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور کے بطور مہمان خصوصی شرکت نہ کرنے پر ممبر صوبائی اسمبلی اور تماشائی سب ہی ناخوش تھے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


72ویں پنجاب گیمز کی افتتاحی تقریب اس وقت شدید بدانتظامی کا شکار ہوگئی جب مہمان خصوصی گورنر پنجاب نے پہلے تو 3گھنٹے سے زائد انتظار کرایا اور پھر سرے سے تقریب میں شرکت ہی نہیں کی۔

وزیر کھیل تیمور خان نے پنجاب گیمز کا افتتاح کیا ۔تقریب میں شریک نو ڈویژنز کے ا یتھلیٹس نے مارچ پاسٹ کیاجبکہ پہلوان انعام بٹ نے گیمز کے آغاز کا اعلان مشعل روشن کرکے کیا۔ تیمور خان کا کہنا تھا کہ پنجاب گیمز کا تمام کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے ،کھلاڑیوں کومزید پیکیج دیں گے، تحصیل کی سطح پر بھی اسپورٹس سینٹر بنائیں گے۔

پنجاب گیمز تین روز تک جاری رہیں گےجس میں پنجاب بھر سے 2500 سے زائد ایتھلیٹس اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔