بلوچستان میں گرمی کا آغاز، لوڈشیڈنگ میں اضافہ

April 04, 2019

شمال مشرقی بلوچستان میںگرمی کا باقائدہ آغاز ہوگیاہے، گزشتہ دنوں موسم خشک اور گرم رہا۔

بلوچستان کے شہر چمن، پشین، ژوب، لورالائی، بارکھان، کوہلو سمیت بالائی علاقوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کے ساتھ ہی مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

چمن اورگردونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے جبکہ نواحی اور دیہی علاقوں میں 20، 20 گھنٹےتک جا پہنچا ہے۔

واضحرہے گزشتہ روز چمن کے سٹی ون، ٹو اور نئی آبادی فیڈرز پر رات 11 بجے سے دن دس بجے تک بجلی سپلائی معطل رہی تھی۔