ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

April 05, 2019

بلوچستان کے ضلع ژوب اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ژوب اور گرد و نواح میں رہنے والے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز ژوب سے 65 کلو میٹر کے فاصلے پر زیر زمین ہے۔