ایمیزون کے مالک کی’ طلاق ‘دنیا کی مہنگی طلاق بن گئی

April 05, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

مہنگی ترین شادیوں کے چرچے تو بہت سنے تھے مگر دنیا کی مہنگی ترین طلاق کا ذکر آپ نے کبھی ہی سنا ہوگا۔

ایمیزون کے مالک جیف بیزوس کو اپنی اہلیہ کو طلا ق دینے کے بعد 35 ارب ڈالر کی ادائیگی بھی کرنا پڑےگی ،جس کی ادائیگی کے بعد یہ دنیا کی امیر ترین طلاق ہوگی۔

جیف بیزوس اپنی سابق اہلیہ کو 50 کھرب پاکستانی روپے دیں گے ، جس کے بعد ایمیزون کے مالک کی سابق اہلیہ رقم ملنے کے بعد دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون اور 25ویں امیر ترین شخصیت بن جائینگی۔

اپنی سابق اہلیہ کو رقم کی ادائیگی کرنے کے بعد جیف بیزوس امیر ترین شخصیات کی فہرست میں نمبر ون سے چوتھے نمبر پر آجائیں گے۔

جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جن کے پاس 110 ارب ڈالرز یعنی ڈیڑھ سو کھرب پاکستانی روپوں کے اثاثے ہیں، دوسری امیر ترین شخصیت بل گیٹس کے پاس 90 ارب ڈالرز کے اثاثے ہیں ، جس کے بعد وہ کچھ دنوں میں نمبر ون پر آجائیں گے۔