اسلام آباد: اماراتی سفارتی افسر کے سامان سے رائفل برآمد

April 06, 2019

اسلام آباد ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے افسر راشد سنان علی کے سامان سے رائفل برآمد ہوئی ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے افسر راشد سنان علی غیر ملکی ایئرلائن کی پروازسے دبئی جا رہے تھے۔

ایئرپورٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اے ایس ایف کے عملے نے پروٹوکول آفیسر سے رائفل کا لائسنس طلب کیا،جو دستاویزات پیش نہ کرسکے۔

ایئرپورٹ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رائفل کا لائسنس پیش نہ کرنے پر رائفل قبضے میں لے لی گئی ہے۔