لاہور میں تین روزہ فوڈ فیسٹیول کا دوسرا روز

April 07, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


لاہور میں فوڈ فیسٹیول کے دوسرے روز بھی رونقیں عروج پر رہیں، شرکاء دیسی بدیسی کھانوں کے ساتھ میوزک کے تڑکے سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

دیسی کھانے ہوں یا فاسٹ فوڈ ، چائینز فوڈ ہو یا بیکنگ فوڈ،چٹ پٹے خوشبو دار کھانوں کی مہک شہریوں کو اپنی طرف کھینچتی رہی۔

شرکاءکا کہناتھاکہ ایسے فیسٹیول تفریح کا بہترین ذریعہ بنتے ہیں۔

تقریب میں شریک گلو کار بھی اپنی سریلی آواز سے شائقین کو محظوظ کرتے رہے ۔

شہری فوڈ فیسٹیول میں شرکت کو یاد گار بنانے کےلیے تصویر یں بھی بنواتے رہے ۔