کراچی سےرہا 100 بھارتی ماہی گیروں کولاہور پہنچا دیا گیا

April 08, 2019

کراچی سےرہا کیےجانیوالے 100 بھارتی ماہی گیروں کولاہور ریلوے اسٹیشن پہنچادیا گیا۔

کراچی سے رہا کیے گئے 100 بھارتی ماہی گیروں کو علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور پہنچادیا گیا۔

بھارتی ماہی گیروں کو آج واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا ، پاکستانی حکومت نے بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا ۔

ان ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔