امریکا:ٹینیسی میں چھوٹے طیارے کی ہائی وے پر لینڈنگ

April 08, 2019

ہائی ویز پر سفر کرتے ہوئے اچانک ڈرائیور کے سامنے جہاز لینڈ کرنے لگے تو اوسان خطا ہونا لازمی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایسا ہی کچھ امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک ہائی وے پر بھی ہوا جہاں ایک چھوٹے طیارے کی اچانک لینڈنگ نے کار سواروں کو خوفزدہ کردیا۔

اس دوران خوش قسمتی سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا اور طیارے نے کامیابی کے ساتھ ہائی وے پر لینڈ کیا۔

دوسری جانب پولیس نے طیارے کی ہائی وے پرلینڈنگ کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔