امریکا: جیولری اسٹور میں ڈکیتی کی کوشش ناکام

April 09, 2019

یوں توچوری ڈکیتی جیسی مشکل صورتحال میں اچھے اچھوں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والا یہ شخص تو بہت بہادراور سمجھدار نکلا جس نے جیولری اسٹور میں چوری کی غرض سے آنے والےڈاکوئوں کو اُلٹے قدموں بھاگنے پر مجبور کردیا ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


یہ واقعہ امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر شارلٹ کے جیولری اسٹور میں رونما ہوا جب دو ڈاکو شاپ میں داخل ہوئے اور اسٹور مالک پر پستول تان کر نہ صرف اسے ڈرایا بلکہ کاؤنٹر پر سجے زیورات اپنے قبضے میں لینے لگے۔

مشکل صورتحال پر بہادر شخص ذرا نہ گھبرایا بلکہ قریب رکھی ہتھوڑی سے کاؤنٹر سے زیورات لیتے ڈاکو پر ایسے وار کئے کہ وہ اُلٹے قدموں بھاگ نکلا۔

تاہم کچھ ہی دور گیا تھا کہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے دوسرے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔