کراچی: سندھی مسلم سوسائٹی، خالد بن ولید روڈ پر تجاوزات آپریشن

April 11, 2019

کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی اور خالد بن ولید روڈ پر محکمہ انسداد تجاوزات نے آپریشن کرکے تجاوزات ہٹا دی گئیں۔

کراچی کے علاقوں سندھی مسلم سوسائٹی اور خالد بن ولید روڈ پر انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران متعدد پتھارے، سن شیڈ، چبوترے اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔

ڈی ایم سی ایسٹ کے ڈائریکٹر انسدادِ تجاوزات زاہد بن خلیل نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں انسداد تجاوزات ٹیم نے پولیس، رینجرز اور ٹریفک پولیس کی مدد سے یہ آپریشن انجام دیا۔

انہوں نے بتایا کہ سندھی مسلم سوسائٹی اور خالد بن ولید روڈ پر واقع غیر قانونی طور پر بنائے جانے والے ہوٹلوں کے اضافی کچن، بل بورڈز، چبوترے اور مختلف شورومز کے باہر بنائی جانے والی ڈھلانوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔