کونسا پروٹین نقصان دہ ہے ؟

April 11, 2019

پروٹین ہماری صحت کو بہتر بنانے میںاہم کردار ادا کرتا ہے، اس کا غذا میں شامل ہونا لازم و ملزوم ہے لیکن جانوروںسے حاصل کردہ پروٹین کی زیادتی نقصان دہ ہے۔

امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو اپنی غذا میںجانوروںکے پروٹین کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیںان میںکم پروٹین پر مشتمل غذا کا استعمال کم کرنے والوں کے مقابلے میں موت کےخطرات 23فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

’امریکن جنرل آف کلینکل نیوٹریشن‘ میں شائع ہونے والی حالیہ تحقیق کے مطابق عام جسامت کے شخص کو ایک دن میں100گرام پروٹین درکار ہوتے ہیںجبکہ جو افراد روزانہ 200گرام پروٹین استعمال کرتے ہیںان کی موت کے اثرات 23فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

تحقیق میںایسے افراد کی صحت کا جائزہ لیا گیا جن کی خوراک میںجانوروں سے حاصل کردہ پروٹین کا استعمال زیادہ تھا۔

اس کے علاوہ تحقیقمیں کہا گیا ہے کہ غذا میں گوشت سے حاصل کردہ پروٹین کی زیادہ مقدار ذیابیطس اور امراض قلب میںمبتلا افراد کے لیے زیادہ تشویش ناک ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پروٹین والی غذائیںجیسے دودھ، مچھلی، دہی، انڈے اور گوشت اگر توازن کے ساتھ استعمال کیے جائیںتو یہ فائدہ مند ہیںلیکن اگر ان کا بے تحاشہ استعمال کیا جائے تو یہ صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔