ایکشن سے بھرپور فرانسیسی فلم ایناکا پہلا ٹریلر جاری

April 11, 2019

ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ فرنچ کرائم تھرلر فلم اینا (Anna)کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


لوک بیسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی قاتل حسینہ کے گرد گھوم رہی ہے جو اداکاری کے بعد جرائم کی دنیا میں قدم رکھتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ساشا لس،ہیلن مرن،لیوک ایونز،سلین مرفی،ایرک گوڈن اور اینا کرپا سمیت دیگر ادا کار شامل ہیں۔

لوک بیسن ہی کی پروڈیوس کردہ ایکشن اور سنسنی سے بھرپوریہ فلم 21جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔