غصہ کرنے پر دھونی کو تنقید کا سامنا

April 12, 2019

بھارتی وکٹ کیپر اور چنئی سپر کنگ کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو امپائر کے فیصلے کے خلاف غصہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ایم ایس دھونی راجستھان رائلز کے خلاف میچ کے آخری اوور میں بین اسٹوک کی ایک گیند کو امپائر الہاس گاندھے نے فوری نو بال قرار دیا لیکن لیگ امپائر آکسنفورڈ نے اصل فیصلے کو کالعدم کردیا، جس پر دھونی غصہ میں آگئے اور میدان میں آکر امپائرز سے بحث شروع کردی۔

بالآخر نو بال تو نہیں دی گئی لیکن سینٹنر نے آخری بال پر چھکا لگا کر ٹیم کو جیت دلادی لیکن کپتنا دھونی کے اس عمل پر آئی پی ایل انتظامیہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کردیا۔


سوشل میڈیا پر بھی شائقین کرکٹ نے دھونی کے رویہ پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور ان پر شدید تنقید کی۔