چترا پریتم قابل فخر آرٹسٹ ہیں، این ڈی خان

April 13, 2019

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما این ڈی خان نے کہا ہے کہ چترا پریتم ہمارے ملک کے قابل فخر آرٹسٹ ہیں، انہوں نے اپنے فن پاروں میں قدرت کے مناظر کی خوبصورت عکاسی کی ہے جبکہ خطاطی میں میں ان کی اسلام سے محبت نظر آتی ہے۔

اس موقع پر چترا پریتم نے نمائش میں موجود فن پارے مہمان خصوصی کو دکھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو سال بعد آرٹسین میں اپنے فن پاروں کی نمائش کرانے کا موقع ملا۔